جہلم آئیسکو سرکل واپڈا سب ڈویژن نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم آئیسکو سرکل واپڈا سب ڈویژن نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا، شیڈول کے مطابق اجمل شہید فیڈر کے علاقوں جن میں گلشن ٹاؤن، بلال ٹاؤن، ڈھوک فضل داد، سکندرٹاؤن، کچہری فیڈر کے علاقوں جن میں محلہ آئمہ جٹاں، محمود آباد، اسلام پورہ،محلہ چشتیاں، کچہری، ڈنگی پلی تا چونترہ، پیراغیب،اسی طرح عباس پورہ فیڈرز کے علاقوں اسلامیہ سکول،عباس پورہ، ڈھوک جمعہ،کریم پورہ میں 26،31 تاریخوں میں بجلی صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بند رہے گی اسی طرح جادہ فیڈر کے علاقوں جن میں جی ٹی روڈ، جادہ، محلہ رمضان پورہ، مشین محلہ نمبر3 میں 27،30 دسمبر 2020 کو بجلی صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں