جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈی سی دفتر جہلم کارپوریشن روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی، ترقیاتی کاموں کی بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کرنے کے بعد نئے ہدف مقرر کیے، انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی پر اظہار اطمنان کیا، جبکہ سپورٹس کے افسران کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دیں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کو اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ میں جاری ڈولپمنٹ سکیموں بارے تفصیلات فراہم کیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے کہا ہے کہ ریونیوافسران ٹیکس کے ہدف کو حاصل کریں، انکا کہنا تھا کہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے جلالپوراریگیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا،دینہ منگلا روڈ پراجیکٹ بارے ہدایات دیں، دینہ منگلا روڈ میں پلانٹیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدمات بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے انسداد کورونا، انسداد ڈینگی و پولیو اقدامات بارے تفصیلات فراہم کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل کارپوریشن، تعمیرات، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے، ریونیو و دیگر اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی ایک سکیم شامل ہیں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ روہتاس فورٹ کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی سمیت جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی،انہوں نے گردوارہ چوا صاحب کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں جاری صفائی اور تزئین و آرائش کے کام کو دیکھا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور نمائندہ این جی او رنجیت ناگرہ مس رباب نے گردوارہ کی بحالی کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ گردوارہ سائٹ کو اصل حالت میں بہال کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنے، انکی دیکھ بھال کرنے، اور انکو اصل حالت میں بھال کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے، کمشنر نے سائٹ پر ستپریت سنگھ کی سربرہی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور پودے لگانے کے انتظامات کو سراہا ہے۔ گردوارہ چوا صاحب کے مرکزی دروازوں سمیت سائٹ پر ضروری انتظامات مکمل کرنے پرنمائندہ این جی او رنجیت ناگڑہ مس رباب اور صدر جہلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن راجہ وقار کی خدمات کو سراہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کے لئے انکی مذہبی جگہوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ضلع بھر میں اثار قدیمہ و دیگر ہیریٹیج سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا، بعد ازاں کمشنر محمد محمود نے قلعہ روہتاس کے قریب قائم زپ لائن سائٹ کا دورہ کیا، سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر راجہ وقار نے زپ لائن پروجیکٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ زپ لائن پروجیکٹ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے، انکا کہنا تھا کہ 1550 فٹ لمبائی پر مبنی زیپ لائن پر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصرامجد مغل)جہلم سول لائنز جہلم شیلوم سینٹر میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، اے ڈی سیز ڈاکٹر وقار خان، عمر افتخار شیرازی، اے سی جہلم ذوالفقار احمد، ایڈووکیٹ فرحت ضیاء کمال، مائیکل جیمز،خان مسیح،جبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور خوتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا انہیں مبارکباد پیش کی، راشن تقسیم کیا اور امدادی 5 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے کہا ہے کہ اپ کی خوشیوں میں شامل ہونا میرے لئے باعث مسرت ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے 61 مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ بعد ازاں کمشنر کیپٹن)ر(محمد محمود نے ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقدہ تقریب کے موقع پر 50 مستحق خواتین میں کمبل تقسیم کیے۔اس موقع پر سماجی کارکن فرخت ضیاء بھی موجود تھے۔





جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے سول لائنز روڈ پر نو بن نو بزنس پروگرام کے تحت کاروباری افراد میں ڈسٹ بن تقسیم کیے اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کے مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت شہری علاقوں کی صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کاروباری کمیونٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جہلم کی خوبصورتی کیلئے بڑی شاہراہوں کے مکینوں اور کاروباری افراد اپنے علاقوں کو صاف رکھنے کے لئے کوڑا دان کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پروگرام بارے تفصیلات فراہم کیں انہوں نے ہدایت کی کہ کاروبار کرنے والے افراد، دوکان داروں، ریڑھی بان اپنے کاروبار کی جگہ پر کوڑا کرکٹ کے لئے کوڑا دان رکھیں، انہوں نے ایم سی افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریڑھیوں کے لیے حدود مقرر کی جائیں، تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر میں صفائی کے انتظامات مکمل کریں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ڈسٹ بن کا استعمال یقینی بناتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا قردار ادا کریں، اس خصوصی مہم کو کلین اینڈ گرین سٹی، نو بن نو بزنس کا نام دیا گیا ہے۔