تحریکِ اِنصاف کے سینئر راہنما راجہ جہانگیر احمد بھٹی کو پاکستان تحریکِ اِنصاف ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مُنتخب کر دیا گیا

Spread the love

(راجہ واجد گریٹر مانچسٹر ) خِطہء پوٹھوہار شرقی گوجر خان کی ہر دِلعزیز معروف سیاسی شخصیئت ، شُعلہ بیاں مقرر سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی اور سابق ناظم یونین کونسل قاضیاں اور چنگا بنگیال تحریکِ اِنصاف کے سینئر راہنما راجہ جہانگیر احمد بھٹی کو پاکستان تحریکِ اِنصاف ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مُنتخب کیا گیا ہے خِطہء پوٹھوہار کے لوگوں نے راجہ جہانگیر احمد بھٹی کے اِس عُہدے پر ترقی پانے کو نہایت ہی خوش آئند قرار دیا ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ضلع راولپنڈی کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے بطورِممبر ضلع کونسل راولپنڈی اور ناظم یوسی قاضیاں اور یوسی چنگا بنگیال بہت ذیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان تحریکِ اِنصاف کی اعلی قیادت راجہ جہانگیر احمد بھٹی کو اُن کی محنت اور ایمانداری کی وجہ سے آنے والے وقت میں ضلع راولپنڈی کی کسی بڑی سیٹ پر کوئی بڑی ذمہ داری سونپے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں