کووڈ ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے پرجہلم چائے خانہ(نجی ریستوران)کو سیل کر دیا گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کی ہدایت پر تحصیلدار منیر خان کا مختلف ہوٹلز کارات گئے اچانک دورہ، کووڈ ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے پرجہلم چائے خانہ(نجی ریستوران)کو سیل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے محکمہ مال کے افسران کو کووڈ19معیاری طریقہ کار(ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں،چیکنگ کے دروان چائے خانہ جہلم میں سماجی فاصلہ برقرار نا رکھنے، ماسک کا استعمال نا کرنے کی بنیاد پر ہوٹل کو سیل کیا گیا ہے۔راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ کووڈ ایس او پیز پر ہر گز سمجوتا نہیں کیا جائے گا،جہلم شہر سمیت دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں کارروایاں عمل میں لائیں گے، عوام الناس کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ریستوران کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق جاری کے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں