میگا پراجیکٹ فنڈ ختم وزیراعظم کا سرکاری زمین بیچنے کا فیصلہ

Spread the love

سیاست دان اور افسر شاہی زمینوں کی حصول اور عالیشان بلڈنگ کی تعمیر کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی

اسلام آباد(نمائندہ رحمت اللہ شباب) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا پراجیکٹ فنڈ ختم وزیر اعظم عمران خان کا سرکاری زمین بیچنے کا فیصلہ اداروں کو فالتو زمینوں نشاندہی کا حکم نامہ جاری بھینس گاڑیوں سرکاری زمینیں کی نیلامی کی تیاری سیاستدان اور افسران شاہی زمینوں کی حصول اور عالیشان بلڈنگ کی تعمیر کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ملکی خسارہ اور ملک میں جاری میگا پراجیکٹ کے لیے فنڈ کے حصول کے لیے سرکاری اراضی کو لیز پر دینے جبکہ کمرشل اراضی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکم نامہ بھی جاری ہونے کے بعد حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور ان کے رشتہ داروں سمیت سیاستدانوں اور افسر شاہی نے بھی نظر جمانا شروع کر دیے ہیں۔اور سرکار کے زمین پر عالیشان بلڈنگ بنانے تک دھوپ دوڑ میں مصروف ہوگئے وزیراعظم عمران خان کا یہ قدم اگر کاروباری نقطہ نظر سے دیکھا جائے ۔تو یقینی طور پر یہ بہت اچھا اقدام ہوگا ۔لیکن ضابطہ معیار اور قانون کا ہونا اور حاصل آمدنی کا حساب کتاب بھی ضروری ہے کہیں ایسا نہ ہو ۔کہ کٹے ,بھینس اور گاڑیوں کی فروخت کے بعد والا صورتحال سامنے آئے ۔جس کا فائدہ اب تک قوم نے محسوس نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں