سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ کونسلر عابد حسین جماعتی کی کی وفات پر چئرمین جموں وکشمیر تحریک حق انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کی تعزیت

Spread the love

بریڈ فورڈ (چودھری عارف پندھیر )بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد حسین جماعتی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ،چئیرمین جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین اور رہنما امجد حسین مغل نے سابق لارڈ میئر بریڈفورڈ کونسل کونسلر عابد حسین جماعتی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار ، چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ کونسلر عابد حسین جماعتی کی وفات نا صرف ان کے خاندان بلکہ پوری کشمیری کمیونٹی کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جو پورا نہیں ہو سکے گا ۔ کونسلر عابد حسین جماعتی نے جہاں کموینٹی کے لئے بطور لارڈ مئیر اور کونسلر کام کیا وہیں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے لئے برطانیہ کے ہر فورم پر متحرک رہے ۔ کونسلر عابد حسین جماعتی اور کونسلر خادم حسین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے بانی ممبران بھی ہیں ۔کونسلر عابد حسین جماعتی کی اچانک وفات سے دکھ اور رنج کی کیفیت میں ہیں ۔ کونسلر عابد حسین جماعتی انتہائی نفیس انسان تھے اور اللہ تعالی نے انہیں بے پناہ عزتوں سے نوازاتھا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور تحریک حق خود ارادیت کے تمام ذمہ داران و کارکنان ان کی وفات پر ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں