جرمن حکومت کا تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بہت اہم کردار ہے,اکرام الدین

Spread the love

انجیلا مرکل نے جرمن میں مقیم تارکین وطن کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہے جو قابل تعریف ہیں۔سربراہzجزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے سربراہ و سینئر صحافی اکرام الدین نے کہا کہ جرمن حکومت تارکین وطن کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت اور خاص کر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ہمیشہ غیر ملکی تارکین وطن کے ساتھ انسانیت کے ناطے بھرپور تعاون کیا ہے جو قابل تعریف ہیں جرمن عوام کا ساتھ دینا بھی تارکین وطن کی اہم ذمہ داری بنتی ہے تارکین وطن کیلئے بھی جرمنی کے قانون کے مطابق زندگی گزارنا بہت اہم اور ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء و خدمت کرنے میں یورپی ممالک کا اہم رول و کردار ہے کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے یورپی ممالک نے جو اہم کرادر ادا کیا قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے اپنے عوام کیلئے وہ سب کیا ہے اور کر رہے ہیں جو ابھی تک کسی ملک نے اپنے عوام کیلئے نہیں کیا ایشیاء ممالک کو اگر دیکھا جائے تو ایشیاء ممالک میں عدل و انصاف اور برابری کا قانون نہیں ہے جس وجہ سے ایشیاء ممالک آگے نہیں جا سکتا جو ایشین ممالک عوام کیلئے باعث نقصان ہے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے سربراہ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں عدل و انصاف ہو وہ ممالک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہے اور بہت اگے جا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک میں مقیم تارکین وطن کو چاہئے کہ یورپی عدالتوں کا احترام کریں کیونکہ یورپی عدالتوں میں عدل و انصاف کے فیصلے ہوتے ہے یورپی ممالک نے ہمیشہ تارکین وطن کو عزت دی ہے اور دے رہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے تارکین وطن ہر سخت حالات میں یورپی ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور رہینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں