دورہ کے موقع پر ایس ایس پی اپریشن منصور امان، ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر، ایس پی رورل سجاد حسین اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے
پشاور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن نے ہفتہ کے روز کینٹ اور رورل ڈویژنز کے تھانہ متھرا، تھانہ ریگی، تھانہ ناصر باغ ،تھانہ ریگی ماڈل ٹاون ، تھانہ حیات، تھانہ تاتارا اور گلبرگ کادورہ کیا ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصورآمان، ایس پی رورل سجاد حسین ،ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر ، ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، دورے کے دوران سی سی پی او نے تھانہ متھرا اور تھانہ حیات آباد میں معززین علاقہ،شہریوں، ڈی آر سیز اور پی ایل سیز کے عہدیداران سے ملاقات کی اور علاقے کے مجموعی مسائل پر بات چیت کی، تھانہ متھرا اور تھانہ گلبرگ میں تفصیلی کرائم میٹنگز کی، جس میں اعداد و شمار کے ذریعے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بعد ازیں سی سی پی او نے تھانوں کا ریکارڈ ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کے رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمریں چیک کرنے کیساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،اور حوالاتیوں سے پولیس کے روئیے کے بارے میں بات چیت کی ،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور تھانہ آنے والے سائلیں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش انے کی ہدایات کی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل میں محرر سٹاف کلیدی کردار ادا کرتے ہے ، محرر سٹاف تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں ، بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سی سی پی او پشاور عباس احسن نے رورل اور کینٹ ڈویژنز کے تھانہ متھرا، تھانہ ریگی، تھانہ ناصرباغ ،تھانہ ریگی ماڈل ٹاون ،تھانہ حیات، تھانہ تاتارا اور گلبرگ کادورہ کیا ہے، دورہ کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور آمان ، ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر ، ایس پی رورل سجاد حسین ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، سی سی پی او پشاو ر عباس احسن نے دورے کی موقع پر تھانہ جات کا بلڈنگ، اہلکاروں کے رہائشی بیرکس، تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنے کیساتھ ساتھ تھانوں کا ریکارڈ اور سرکاری اسلحہ چیک کرتے ہوئے اسلحہ کی سفائی اور رجسٹرات کے تکمیل بروقت کرنے کی سختی سے تاکید کی،سی سی پی او پشاورنے رجسٹرڈ برائے گزٹڈ افسران میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ،سی سی پی او حوالات میں بند افراد سے مل کر پولیس کے رویئے کے بارے میں بات چیت کی اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی، محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو ممکنہ سہولیات دینے کی سختی سے ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل میں محرر سٹاف کلیدی کردار ادا کرتے ہے ،محرر سٹاف تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، عوام کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کے عزت و وقار کا بھی بھر پور خیال رکھنا پولیس کا بنیادی فرض ہے سی سی پی او پشاور نے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی معاشرے میں امن کے قیام کیلئے پولیس کیساتھ عوام کی تعاءون بے حد ضروری ہے میٹنگ کا مقصد آپس میں علاقائی جرائم،منشیات،ہوائی فائرنگ وغیرہ کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے یہ بات ہفتے کے روز سی سی پی او پشاور عباس احسن نے پبلک لیزان کونسل ( پی ایل سی) ممبران اور علاقہ معززین اور ڈی آر سی ممبران کیساتھ تھانہ تھانہ متھرا اور تھانہ حیات آباد میں منعقدہ میٹنگز کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،سی سی پی او نے میٹنگز میں شرکت پر پی ایل سی، ڈی آر سی ممبران اور معززین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ (پی ایل سی) اور ڈی آر سیز پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور آپ معززین اور مشران کے تعاون کی بدولت معاشرے میں امن کے قیام میں کا فی بہتری آئی ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور خیبر پختونخواہ کا دل ہے اور یہاں پر امن و امان کے قیام میں ہم سب ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کرینگے ،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروئیوں میں پشاور پولیس کیساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہے، جس کی روک تھام میں پی ایل سی ممبران کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے، سی سی پی او پشاو ر عباس احسن نے پشاور کے ڈی ار سیز کی کردار کو بھی سراہا، میٹنگ کے دوران پی ایل سی ممبران اور معززین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرے سے آئس،منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے ہر وقت تیار ہے پی ایل سی ممبران اور علاقہ عمائدین نے پشاور پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں پشاور پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ ہم سب محب الوطن پاکستانی ہیں اور امن و امان کی قیام میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سی سی پی او پشاور عباس احسن کی سربراہی میں تھانہ گلبرگ ایس پی کینٹ کے دفتر میں کینٹ ڈویژن پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا، میٹنگ میں سی سی پی او پشا ور نے پولیس افسران سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے جانوں کا نذرانہ دے کر محکمہ کے وقار میں اضافہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو کہا کہ وہ جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں،شہر کے حساس ترین،پوش علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے، مختلف جرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرکے ان کے خلاف ایکشن جبکہ عادی جرائم پیشہ اور جیل سے رہا شدہ افراد کی کڑی نگرانی کے عمل کو مزید مربوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی فرد کی کسی جرم میں ملوث ہونے پر سخت ایکشن کو یقینی بنایا جا سکے
