جیکب آباد کے سینئر صحافی آفتاب بخاری پر پولیس اہلکاروں کے حملے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے 22 اپریل کو ضلع بھر میں احتجاج مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے سینئر صحافی آفتاب بخاری پر پولیس اہلکاروں کے حملے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے 22 اپریل کو ضلع بھر میں احتجاج مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پریس کلب جیکب آباد کے صدر پرویز ابڑو نے سینئر صحافی سید آفتاب بخاری پر پولیس اہلکاروں محمد علی چانڈیو اور زاہد رند کی جانب سے حملے کے خلاف ضلع بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے، صحافیوں کی جانب سے پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف ضلع بھرکے ہر پریس کلب میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ مرکزی احتجاج پریس کلب جیکب آباد میں کیا جائے گا۔ جیکب آباد کے صحافیوں عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، عبدالغنی کھوسو، آصف علی بھٹی اور دیگر نے کہا کہ جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ذیادتیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی صحافیوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والے اہلکاروں کی پشت پناہی کررہا ہے اور پولیس ایس ایس پی کے اشاروں پر صحافیوں کے ساتھ ذیادتی کررہی ہے اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی سید آفتاب بخاری پر حملہ کرنے والے اہلکاروں کو فلفور معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں