حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے عوام الناس کی سہولت و صدقہ جاریہ کی نیت سے بہترین واٹر فلٹرنگ کٹ کے ساتھ الیکٹرک واٹر کولر کی تنصیب کر دی

Spread the love


یہ سول ڈیفنس آفس کچہری جہلم ھے ۔ اس کے ساتھ بخشی خانہ ھے (جہاں جیل سے حوالاتی ٹھہرائے جاتے ھیں )’ آفس کے سامنے ھی واحد انتظار گاہ ھے جہاں سائلین و ملاقاتی بڑی تعداد میں ھوتے ھیں ۔ لیکن یہاں صاف شفاف ٹھنڈے پانی کی سہولت فی سبیل دستیاب نہیں تھی
یہاں روزانہ سول ڈیفنس رضاکاران کی بڑی تعداد بھی ھوتی ھے ۔ الحمدللہ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے عوام الناس کی سہولت و صدقہ جاریہ کی نیت سے بہترین واٹر فلٹرنگ کٹ کے ساتھ الیکٹرک واٹر کولر کی تنصیب کر دی ھے جس سے روزانہ سینکڑوں افراد اس صدقہ جاریہ سے مستفید ھوں گے ۔ خاص بات یہ ھے کہ یہ صدقہِ جاریہ ھر خاص و عام کے لئے دستیاب ھو گا ۔
دعائے خیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم محترمہ صباء سحر نے کی ۔ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی
کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی صاحبہ و
محکمہ
سول ڈیفنس و سول ڈیفنس آفیسر چوھدری غلام مصطفیٰ کی بھی مشکور ھے جن نے بہترین جگہ ‘ پانی ‘ و بجلی فراہم کی جس سے یہ بہترین عمل پایہ تکمیل کو پہنچا
اللہ تعالیٰ اس صدقہ جاریہ کو تمام امت محمدیہ
ﷺ کے حق میں قبول فرمائیں آمین 🤲💦

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں