امجد فاروق گوندل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع جہلم فواد گوندل کی جانب سے نئے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹس کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام

Spread the love


آج مورخہ 26 جولائی 2024 کو امجد فاروق گوندل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع جہلم فواد گوندل کی جانب سے نئے پروموٹ ہونے والے اسسٹنٹس راجہ سرفراز صاحب ،راجہ اصغر صاحب اور ملک ساجد صاحب کو اسسٹنٹ بننے کی خوشی میں پارٹی دی گئی ۔ جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی رانا جاوید اختر صاحب ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم ملک صفدر ڈی سی او ایلیمنٹری اور میڈم غزالہ ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ تھیں۔اس کے علاؤہ شاہد صدیق صاحب ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری راجہ اشفاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری عظیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر
جاوید مسعود بٹ سپرٹینڈنٹ طاہر صفدر بٹ سپرٹینڈنٹ حامد محمود وقاص احمد ہاشمی طیب ارشد اسامہ مسعود کیانی اور راجہ خرم نثار ایڈووکیٹ کے علاؤہ دفتر میں موجود بہت سے احباب نے شرکت کی۔ تقریب میں نئے پرموشن پانے والے دوستو کو پرموشن آرڈر تقسیم کئے گئے۔تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید مسعود نے ادا کئے تلاوت قرآن پاک جناب محمد حسین نے اور نعت شریف عامر چشتی نے پڑھی۔تقریب سے ملک صفدر علی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے مبارکباد دی اور سی ای او رانا جاوید اختر صاحب نے تمام احباب کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کے لئے کاوشوں کو سراہا اور مبارک باد دی میڈم غزالہ نے ترقی پانے والے احباب کو مبارکباد دی ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور تمام ایپکا کے دوستوں کو مل کر چلنے کا مشورہ دیا تقریب میں سکندر فروض صاحب صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے میزبان اسامہ مسعود کیانی جنرل سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن وقاص احمد ہاشمی چیرمین ایپکا ایجوکیشن طیب ارشد فنانس سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن اور سکندر فیروذ صدر ایپکا ایجوکیشن فواد حیدر گوندل جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع جہلم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں