ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ برسات کے موسم میں نکاسی آب کے لئے تمام متعلقہ محکمے اشتراک عمل سے موثر اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن مون سون سیزن کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ اور مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ساہیوال میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر شاہد رسول وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر علی خان، انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا کہ شہر میں جاری سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کو بھی جاری رکھا جائے اور صفائی کے ساتھ ساتھ تمام بند لائنوں کو کھولا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پسپ حکام پر زور دیا کہ سیوریج لائن بچھانے کے لئے کی گئی کھدائی کو ساتھ ساتھ فل کیا جائے اور جاری کام کے دوران حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے پی ایچ اے کو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور 9ایل نہر پر واکنگ ٹریک پر جاری کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں