ساہیوال عوام نے ایس او پی کا خیال نہ رکھا تو لاک ڈاٶن بڑھایا جا سکتا ہے

Spread the love

،ساہیوال آصف ندیم، چیچہ وطنی
صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت
ساہیوال عوام نے ایس او پی کا خیال نہ رکھا تو لاک ڈاٶن بڑھایا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال

ساہیوال حکومت نے لاک ڈاٶن میں نرمی کی ہے عوام اس کا ناجائز فاٸدہ نہ اٹھاٸیں ورنہ نقصان زیادہ ہو جاۓ گا۔ ملک نعمان احمد لنگڑیال

ساہیوال دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کرونا کنٹرول میں ہے۔ملک نعمان احمد لنگڑیال

ساہیوال احساس کفالت کے ذریعے کم آمدنی والے لوگوں میں ١٢ ہزار روپے کی رقم تقسيم کے لیے رکھی گٸ رقوم میں مزید اضافہ کر دیا جاۓگا۔ یہ حکومت کا بڑا قدم ہے۔ ملک نعمان احمد لنگڑیال

ساہیوال اس وقت حکومت کی پہلی ترجيح کرونا کا خاتمہ ہے اس سے نمٹ لیں اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کے بارے میں لاٸحہ عمل تیار کریں گے۔ملک نعمان احمد لنگڑیال

ساہیوال گندم کا ہدف ٹارگٹ سے زیادہ ہو گا حالیہ بارشوں سے گندم کو کوٸی نقصان نہیں پہنچا۔ملک نعمان لنگڑیال

ساہیوال رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کو جرمانے اور ان پر مقدمات قاٸم کیے جاٸیں گے۔ملک نعمان احمد لنگڑیال

ساہیوال ساہیوال کی نٸی غلہ منڈی دوکانوں کی نیلامی کے بعد کھول دی جاۓ گی۔ ملک نعمان احمد لنگڑیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں