گرانفروشوں کی شامت آگئی، شہرکے مختلف مارکیٹیوں میں میونسپل انسپکشن کی ٹیموں کا زبردست کریک ڈاون

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) گرانفروشوں کی شامت آگئی، شہرکے مختلف مارکیٹیوں میں میونسپل انسپکشن کی ٹیموں کا زبردست کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں ہوٹل مالکان اور سویٹس کارخانوں کے مالکان پر بھاری جرمانے و نوٹسز جاری، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق، خاتون مجسٹریٹ قندیل زہراء، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ اور فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی اور بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ پرمشتمل ٹیموں کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ الگ الگ کاروائیاں، گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ، زائد منافع خوروں اور ہوٹل مالکان سمیت سویٹس کارخانو پر زبردست کریک ڈاون، ناقص صفائی، زائد منافع خوری اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں ہوٹل مالکان، سویٹس مالکان، دکانداروں، جنرل سٹور مالکان پر بھاری جرمانے کئے، جوٹیال بس سٹینڈ، کیٹ بازار، پبلک چوک، خومر بازار سمیت ائیرپورٹ ایریا میں چھاپہ مار کارکاروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور ہوٹلوں کے کچن اور سویٹس کارخانوں میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے نوٹسز جاری کئے کہ آئندہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی عوامی شکایات پر میونسپل انسپکشن ٹیموں کا شہرکے مارکیٹیوں میں انتظامی رٹ کی بحالی پر کئے جانے والے کریک ڈاون پر عوامی حلقوں نے وقت کی ضرورت اور روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیوں کا مطالبہ کیا زائد منافع خوری اور ناقص صفائی پر زمہ داروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کار وائی جاری رہنے چاہیے، ترجمان نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ خود ساختہ مہنگائی، کار سر کار میں مداخلت، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں اور ہوٹلوں کے خلاف اپنی شکایات میڈیا سیل نمبر 03555554145 پر درج کرادیں تاکہ فوری کار وائی کیلئے راہ ہموار کیا جاسکے، عوام شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کار وائی جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں