جے سالک کے پیغام پر پوری انسانیت کا عمل درآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اکرام الدین

Spread the love

جے سالک نے کرونا وائرس سے متاثر افراد کیلئے دعا مانگنے کی اپیل اہمیت کی حامل ہے۔بانی جذبہ اتحاد یونین

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی وصدر اکرام الدین نے کہا کہ ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کے پیغام پر پوری دنیا کے عوام کو عمل درآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کہ ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کرونا وائرس سے مرنے والوں اور کرونا وائرس سے متاثر افراد کیلئے عوام سے دعا مانگنے کی اپیل اہمیت کی حامل ہے اس کے پیغام پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور دیگر ملکی عوام کو عمل کرنا چاہئے جے سالک نے کرونا وائرس جیسے عا لمی و با کے موقع پر غریب، اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ جو تعاون کا پیغام دیا ہے اس پیغام پر عمل کرنا انسانیت کی اصل خدمت ہے ان کے پیغام پر عمل کرکے پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا جائے اور قومی پرچم علامتی طور پر سرنگوں کیا جائے تا کہ کرونا وائرس جیسی وباء اور عالمی آفت سے انسانیت کو نجات مل سکے اقوام متحدہ کو بھی ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینر جے سالک کے پیغام پر عمل کرنا از حد ضروری ہے تا کہ انسانیت کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہو سکے کیونکہ اس وقت انسانیت کی خدمت کیلئے آواز بلند کرنا انسانیت کی اصل خدمت ہے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی وصدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر جے سالک کی خدمات ناقابل فراموش ہے ہم انکی خدمت پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں