لاک ڈاؤن کے باعث مین راستے بند ہونے کے بعدجیکب آباد کے شہریوں کو پینے کا پانی بھی بند کیا گیا ہے:ندیم قریشی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع جیکب آباد کے صدر ندیم احمد قریشی،عبدالسمیع سومرو،حاجی احمد کھوسو،نور محمد منجھو،انعام شاہ اور دیگر نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے لگاتار ایک ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث مین راستے بند ہونے کے بعد جیکب آباد کے شہریوں کا پینے کا پانی بھی بند کیا گیا ہے اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ترتیب دیا گیا فراہمی آب کا منصوبہ کئی سال گذرنے کے باوجود نامکمل اور تعطل کا شکار ہے اربوں روپے کی لاگت کے باوجود یہ منصوبہ جیکب آباد کے شہریوں کو گھر گھر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گیا ہے اس وقت تک جو شہر میں پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے ٹینک بنائے گئے تھے ناقص کام کی وجہ سے رساؤ کی وجہ سے زبون حال ہو گئے ہیں جبکہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی گیس حکام کی جانب سے پریشر کم کرکے گھریلو صارفین کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے جیکب آباد کے متعدد علاقوں میں چھ ماہ سے گیس کی فراہمی مکمل بند ہے کئی بار شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا گیا ہے کورونا کی وبا کی وجہ سے ایک ماہ سے گھروں تک محدود عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے اور ضلع انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد کے بنیادی مسائل جلد حل کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں