یکم رمضان المبارک شروع ھوتے ہی شہر بھر میں مہنگائی زور پکڑ گئی

Spread the love

کھیوڑہ(راشدخان)
یکم رمضان المبارک شروع ھوتے ہی شہر بھر میں مہنگائی زور پکڑ گئی۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدود۔۔سبزی پھل کریانہ سمیت گوشت کے نرخوں میں اضافہ۔۔روٹین کے مطابق عوام کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ امثال کیطرح موجودہ رمضان المبارک پر غریب عوام پر بم بن کر پھٹا ہے ۔۔وبائی مرض کے اس دور میں جہاں مسلمانوں کو اپنے گناہوں کی بخشش کے لیے یہ مقدس مہینا نصیب ہوا ہے وہی ذخیرہ اندوزی ملاوٹ سمیت ناجائز منافع خوروں نے اپنی روش برقرار رکھی ہے حالات یہ ہیں کہ سبزی فروٹ سمیت عام کریانہ اشیاء کی چیزوں میں چھپڑ پھاڑ اضافہ چھوٹا گوشت ایک ہزار روپے کلو پابندی کے باوجود مادہ اور کم عمرجانوروں کے گوشت کی فروخت/ لیموں 800روپے/کھجور 600روپے عام پسی سرخ مرچ 800روپے کلو تک فرخت ہورہی ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹوں کا عملہ سرکاری تنخواہوں اور مراعات لیتے ہوئے دفاتر تک محدود جبکہ
ویٹنری ہسپتال کا عملہ بھی غائب ہےعام صارفین کے مطابق تقربا عام ضرورت کی تمام ہی اشیاء کے قیمتوں میں من مانے اضافے ہو گئے ہیں صارفین نے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ سے اپیل کرتے ھوے کہا کہ لاک ڈوان ھونے کے باوجود بازاروں میں انتہائی رش ھے ڈی سی جہلم سے اپیل کرتے ہیں کہ صورت حال کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری ملازمین کو اس چور بازاری ختم کروانے کے لیے خصوصی طور پر متحرک کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں