سحر و افطار میں پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے گریز کریں،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سحر و افطار میں پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے گریز کریں، مرغن غذاؤں سے دور رہیں،سحری میں چاول سے بنی اشیا،انڈا وغیرہ نہ کھائیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ معتدل اور سادہ غذا معدے کے امراض سے محفوظ بناتی ہے اس لئے روزہ داروں کو چاہیے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں پیٹ بھر کر کھانے سے اجتناب کریں اور مرغن غذاؤں سے دور رہیں۔ اْنھوں نے کہا کہ کسی بھی مرض کیلئے پرہیز کو علاج سے بہتر قرار دیا گیا ہے اس لئے سادہ اور متوازن غذاؤں کو ہی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ سحری کے اوقات میں چاول سے بنی ہوئی اشیاء کم سے کم استعمال کریں۔ انڈہ یا اس سے تیار کی جانیوالی اشیائے خورد ونوش کھانے سے اجتناب کریں کیونکہ ایسی غذاؤں سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اْنھوں نے مزید کہا کہ افطاری کے وقت کھجور کھانے کے فورا بعد تھوڑا سا نیم گرم پانی استعمال کریں اس سے معدے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں