سزا یافتہ ایس ایچ اوز کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹا دئیے جانے کے احکامات جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم آئی جی پنجاب انعام غنی نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے تمام آر پی اوزکے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جس میں 4 نکاتی فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق موجودہ تعینات ایسے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹا دئیے جانے کے احکامات جاری کئے گئے، جو کسی بھی مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، مزید براں 3 یا اس سے زائد بڑی سزا کے حامل تھا نیداروں کو 48 گھنٹوں میں پولیس لائن میں کلوز کیا جائے۔ جنہیں دوبارہ ایس ایچ او تعینات نہیں کیا جائیگا۔ جبکہ سروس میں 2 میجر سزائیں حاصل کرنے والے ایس ایچ اوز کی تعیناتی برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سربراہوں کو ریجنل افسر سے اجازت لینا ہوگی، اس حوالے سے آرپی او راولپنڈی کی جانب سے ماتحت افسران کو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق آئی جی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی تھانیدار کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کے لئے اسکا 2 سال بطور تفتیشی افسر تجربہ ہونا لازمی قرار دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں