جہلم غرباء کی خدمت سنت رسول اللہ اور صدقہ جاریہ ہے, چوہدری عابد محمود،

Spread the love

جہلم(مرزاکفیل بیگ کیفی +چوہدری دانیال عابد)جہلم غرباء کی خدمت سنت رسول اللہ اور صدقہ جاریہ ہے، مساکین کی خدمت کرنے سے خداتعالیٰ راضی ہو جاتا ہے، رضائے خداوندی کے لئے غرباء کی کفالت کو ہمیں اپناشیوہ بنا لینا چاہیے۔ پیٹ بھر کے کھانا کھانے والوں کی دعائیں حصول رزق میں برکت کا باعث بنتی ہیں، مخیر حضرات مستحقین کی معاونت کرکے خداوند تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے خدا تعالیٰ کے مقبول ترین و پسندیدہ بندے بن جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے المدد دسترخوان کے دورہ کے موقع پر اخبار ی نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر المدددسترخوان سے پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں اور ان کے دل سے نکلنے والی دعائیں ہی نجات کا ذریعہ بنیں گیں، اس موقع پر المدد دسترخوان کے چیف ایگزیکٹو صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد نے کہا کہ ماہ صیام میں بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات عزیز و اقارب، دوست احباب کے تعاون سے شروع ہونے والے المدد دسترخوان کو 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اللہ پاک کی کرم نوازی سے روزانہ اللہ کے خاص مہمان دسترخوان پر تشریف لاتے ہیں اور ان کی عزت و تکریم کو مد نظر رکھتے ہوئے باعزت طریقے سے کھانا مہیا کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ المدد دسترخوان کسی فرقے یا مذہب سے پاک ہے یہاں پر اللہ کی مخلوق آتی ہے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کرکے دلی سکون حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں