60ن نان بائیوں کے ٹیسٹ

Spread the love

گلگت (پ ر) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر تحصیل آفس میں 60 افراد کا کوروناوائرس ٹیسٹ لئے گئے، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کے ٹیکنیشنزنے 60ن نان بائیوں کے ٹیسٹ کئے، ٹیسٹ کا رزلٹ اگلے دو دنو ں میں آئیں گے واضح رہے گزشتہ ہفتے کشمیر ہزارہ بیکری کے بھٹی سے ایک شخص کی کورونا وائرس مثبت آنے پر بیکری کے ایک درجن سے زائد ملازمین کو قرنطینہ منتقل کردئے گئے تھے، بیکری اور بھٹی سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کے برآمدگی کے بعد ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر تمام تنورچیوں، ہوٹل ورکرز، بیکری کے بھٹیوں کے ملازمین کا کورونا وائرس ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر فوکل پرسن برائے کورنا وائرس تحصیل آفس فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ کی نگرانی میں تحصیل آفس میں 60 نان بائیوں کا سوموا ر کے روز ٹیسٹ لیے گئے جو کہ اگلے دونوں میں مثبت یا منفی رزلٹ ملیں گے مثبت آنے پر مریضوں کو آئیسو لیشن منتقل کردئے جائیں گے جبکہ منفی آنے پر تنورچیوں (نان بائیوں) کو کام کرنے اجازت دی جائے گی اور آج کے ٹیسٹ اس سلسلے کی کڑی ہے اور یہ ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں