موجودہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے: خلیفہ عبد الواحد طاہری

Spread the love

ہم سب کو سماجی دوری، صفائی، اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، صحت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک نعمت ہے کثرت سے استغفار پڑھیں اور احتیاط اختیار کرنے سے ہی ہم وباء کو ہرا سکتے ہیں

جیکب آباد(نامہ نگار)موجودہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ہم سب کو سماجی دوری، صفائی، اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، صحت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک نعمت ہے کثرت سے استغفار پڑھیں اور احتیاط اختیار کرنے سے ہی ہم وباء کو ہرا سکتے ہیں۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع جیکب آباد کے سینئر نائب صدر خلیفہ عبد الواحد طاہری نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ہم سب کو صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کرنا ہوگا جو کہ اسلام میں نصف ایمان بھی ہے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی کوروناوائرس کا پھیلاؤ انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کو ہم سب نے مل کر سماجی مفاصلہ اختیار کرنے اور ملنے سے گریز،اپنے ہاتھوں کو سینیٹائیز یا صابن سے صاف کریں اور ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں زندگی سے پیار کریں جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ہے اپنے گھروں کے اندر رہ کر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی عبادت اور مغفرت طلب کریں اور پوری دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں،خلیفہ عبدالواحد طاہری نے سب سے اپیل کی ہے کہ حکومتی اور تمام ریاستی اداروں کے احکامات پر عمل درآمد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں