پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار

Spread the love

پنڈ دادنخان (راشدخان) پنڈدادنخان شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کا رات کو گھر سے نکلنا عذاب بن گیا میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان شہر کی ہر گلی کشمیر چوک کھیوڑہ روڈ پر آوارہ کتوں کی بھر مار پیدل چلنے والوں خاص کر بچوں کو کاٹنے کے لیے ان کے پیچھے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے محلے داروں کا رات کو نکلنا عذاب بن گیا جبکہ کشمیر روڈ اور کھیوڑہ روڈ پر آوارہ کتے چلتے موٹرسایئکلوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ان آوارہ کتوں سے نجات دلائی جائے جو کہ کسی وقت بھی کسی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں