فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی یہودیوں کی ظلم و بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

Spread the love

احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی اور اہل سنت والجماعت کے صوبائی رہنما مفتی نجیب اللہ نے کی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بیت المقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے اظہار محبت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی یہودیوں کی ظلم وبربریت جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت اھل پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی،پاکستان اھل سنت الجماعت صوبائی رھنما مفتی نجیب اللّٰہ ،صوبائی رہنما سابق ناظم آصف اللّٰہ قاسمی و دیگر علماء و رہنماوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا و پاکستان اھل سنت الجماعت کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور اسرائیل کے خلاف ریلی کا انعقاد نوتھیہ جدید تو سنہری مسجد روڈ پولیس چوکی نوتھیہ پرپر امن انداز میں اختتام پزیر ہوا اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کا کہنا تھا کہ آج ہم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف نکلے ہیں۔اسرئیل کی صیہونی دہشت گرد اور ستائیس رمضان المبارک پر مسجد اقصی بیت المقدّس قبلہ اول پر حملہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیل صہیونی کئی صدیوں بعد بھی سلطان صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں شکست فاش کو اپنے دل و دماغ میں نقش کیئے ہوئے ہے۔اسرائیلی صہیونی کا اس ماہ رمضان المبارک کے دن حملہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہے کوئی پوری مسلم امہ میں سلطان صلاح الدین ایوبی بہادر دلیر مرد مجاھد مسلمان جو اسرائیلی صہیونی ظلم جارحیت اور انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اسرائیلی صہیونی سرکش قوتوں کو پیغام دیا کہ دنیا کی واحد ایٹمی قوت مکہ معظمہ کے بعد کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والی ریاست پاکستان ھے جسکا ھر ایک بچہ بچہ نوجوان بیٹا و بیٹی بزرگ سلطان صلاح الدین ایوبی ہے۔ بس ایک بار پاکستان حکومت حکم نامہ اسرائیلی صہیونیت کے خلاف جاری کرے تو پاکستانی قوم کا ھر بہادر دلیر فرد اپنے ملک کی بہادر دلیر سات لاکھ افواج کو پیچھے رکھے گا اور پوری پاکستانی قوم کے بہادر نڈر سپوت اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں بہنوں بزرگوں کے لئیے تن من دھن اور جان کی بازی فی سبیل اللّٰہ قربان کرنے کے لئیے تیار ھے ۔ریلی میں تمام شرکاء نے نعرے تکبیر اللّٰہ اکبر اور الجہاد الجہاد پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے سماء باندھ دیا پاکستان اہل سنت الجماعت رہنما مفتی نجیب اللّٰہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت دو ٹوک فیصلہ کرے یا خود اسرائیلی یہودیوں کا محاصرہ کرے یا پھر ہمیں راستے کھول دیں کہ ہم فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئیے پہنچیں اور اسرائیل جارحیت کے خلاف جہاد کریں پوری اسلامی ممالک کے تقریبا سوا ارب مسلمانوں کی نظریں مسلم امہ کے حکمرانوں پر ٹیلی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا فلسطین میں موجود پورے عالم کے مسلمانوں کیلئے مقدس جگہ بیت المقدس کے تقدس کا تحفظ ھم سب پر واجب ہے۔فلسطینی بھائیوں بہنوں بزرگوں پر مسلسل نمازیوں کو زبردستی نکالا جارہا ہے۔اسرائیل فلسطین میں بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر جو ظلم و ستم کر رہی ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ھے انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم بیت المقدس کے تقدس کو نہیں بچا پائے تو پھر حرمین شریفین بھی اور مسجد نبوی خطرے میں پڑ سکتے ہیں زرقاء نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لے اور عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے اور تمام مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر ایک فورس بنائی جائے جوکہ صرف مسلمانوں کے مقدس مقامات کی تحفظ کیلئے ہو جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو وہاں اس ظالم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو احتجاج میں شامل سیاسی و سماجی ،علمائے کرام، تاجربرداری اور دکانداروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔احتجاج کے آخر میں اسرئیل کا جھنڈا جلایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں