کرونا وائرس عالمی وبا سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔رخسار بٹ

Spread the love

اس وقت ہم سب کو حکومتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے.صدر وویمن فاونڈیشن

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس عالمی وبا میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ حکومتی احتیاطی تدابیر سے ہی کرونا وائرس عالمی وبا کا بچاؤ ممکن ہے حکومت کرونا وائرس عالمی وبا کے خاتمے کیلئے کوشاں یے جس کیلئے حکومت نے ویکسینیشن شروع کر دی ویکسینیشن سے ہی کرونا وائرس سے ہم سب کو نجات مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی تیسری لہر نے عوام کی ذہنی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا دوسری طرف لاک ڈون کی وجہ سے کاروباری طبقہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہے کاروبار کی بندش ملکی معیشت کیلئے باعث نقصان ہے کاروباری طبقے کے مسئلے مسائل پر حکومت وقت توجہ دیں اور انکو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے اب تک لاکھوں لوگ انتقال کر گئے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہے جو افسوسناک یے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس عالمی وبا سے انتقال کرنے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور کرونا وائرس عالمی وبا کے شکار لوگوں کو اللہ تبارک و تعالی جلد صحتیابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں