پشاور سے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام علاقہ معززین اور پولیس کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہے۔آصف خان

Spread the love

جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور پی کے 76 کے عوامی نمائندوں کا ایکا خوش آئند ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

پشاور (نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے وزیراعلی خیبر پختونخوا آصف خان نے کہاہے کہ پشاور سے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام ‘علاقہ معززین اور پولیس کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہے ‘ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اور پی کے 76 کے عوامی نمائندوں کا ایکا خوش آئند ہے ‘جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی جائیگی، پبلک لیزا ن کمیٹیاں از سر نو تشکیل دی جائیگی ‘پولیس ہر جائز کام کیلئے عوامی نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس آصف خان نے حلقہ پی کے 76 میں جرائم کے خاتمے اور پولیس کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ‘اجلاس میں اے ایس پی فقیر آباد سرکل ڈاکٹر محمد عمر ‘ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل زیور شاہ، حلقہ پی کے 76 کے حدود میں قائم تمام تھانوںکے ایس ایچ اوز ‘ سماجی رہنما گل بادشاہ ‘اجمل خان ‘سابق ڈسٹرکٹ ممبر ان گل زادہ خان ‘رضا محمد خان ‘ ٹائون ممبر محمد اقبال ‘سابق نیبر ہوڈ ناظمین ‘نائب ناظمین ‘ سابقہ کونسلرز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں عوامی نمائندوں نے پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ‘ آئس کی فروخت ‘موٹرسائیکل کے ذریعے موبائل فون چھیننے ‘ ڈکیتیوں کی وارداتیں’پولیس کی کم نفری بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کے ذریعے واراداتوں ‘ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی وجہ سے امن اوامان میں خلل ‘علاقوں میں ہیئرونچیوں اور آئس پینے والوں کی تعداد میں اضافہ اور انکی وجہ سے جرائم میں اضافہ ‘علاقے کے ٹیکسی سٹینڈوں میں رات گئے تک چرس پینے والوں اور رات گئے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی ٹولیوں میں شرکت اور عورتوں کو چھیڑنے سمیت دیگر جرائم میں ملو ث ہونے پر تشویش کا اظہار کیاگیا عوامی نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ انکے علاقوں میں پولیس گشت کو بڑھایاجائے اور موبائل پولیس کی جگہ رائیڈرز سکواڈ کی گشت کو یقینی بنایا جائے اور رائیڈرز سکواڈ کی تعداد میں اضافہ کیاجائے اسکے علاوہ پراپرٹی ڈیلرز کو مکان کرایہ پر دیتے ہوئے متعلقہ خاندان کی چھان بین کرنے کا پابند کیاجائے پولیس چوکیوں میں نفری بڑھائی جائے ‘ اسکے علاوعلاقے میں قائم شادی ہالز کو آتش بازی اور ہوئی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کا پابند کیا جائے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد سرکل ڈاکٹر محمد عمر نے عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے تمام تھانے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرینگے ‘ انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کی سفارشات پر ضرور عمل کیاجائیگا ‘اس سلسلے میں تمام تھانہ ایس ایچ اوز سے روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ طلب کی جائیگی انہوں نے ڈی آر سی فقیر آباد کو بحال کرنے ‘ قاضی کلے اور حسن گڑھی میں چوکی کے قیام کی یقین دہانی کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران کو عوامی نمائندوں سے باہمی رابطے موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انکے موبائل نمبر اور اپنا موبائل نمبر کا تبادلہ کیا تاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں رابطہ کیاجاسکیں انہوں نے عوامی نمائند وں کو یقینی دلایاکہ انکی شکایات پر 24 گھنٹوں کے اندر اندر عمل درآمد کیاجائیگا اس مقصد کیلئے اجلاس میںپبلک لیزان کمیٹیوں کی از نو تشکیل اور کمیٹیوں کو فعال بنانے کا بھی فیصلہ کیا اجلاس کے آخر میں عوامی نمائندوں ‘ پولیس افسران نے ایکا کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پولیس اسٹیشن فقیر آباد ‘ یولیس سٹیشن پہاڑی پورہ ‘ پولیس اسٹیشن خزانہ اور پولیس اسٹیشن مچنی گیٹ کی کارکردگی پر عوامی نمائندوں نے اطمینان کا ا ظہار کیا اور اجلاس کے انعقاد کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس محمد آصف خان کی کوششوں کو سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں