
کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر صحافتی خدمات سر انجام دینے والے بولٹن سے ابرار شیخ کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم سے متاثر۔
“انڈین ویریئنٹ”کے خلاف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سنٹرل پاکستان پریس کلب برطانیہ و یورپ نارتھ ویسٹ کے سینئر نائب صدر اور جیو نیوز/جنگ لندن کے ڈپٹی بیروچیف گریٹر مانچسٹر ابرار شیخ کے زخم ابھی بھرے نہ تھے جو اسی مہینے بولٹن کی لیبر پارٹی کے حواریوں نے انھیں اس وقت دیئے، جب وہ جیو نیوز کے لئے انہی کی کوریج کر رہے تھے۔ ان کی صحتیابی کیلئے آپ سے درخواست ہے۔ اللہ تعالٰی انھیں صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔ تاکہ وہ بولٹن میں کیمونٹی کی خدمت جوکئی عشروں پر محیط ہے پھر سے شروع کر سکیں۔آمین