خوگا خیل قوم کے سرکردہ مشران اور انتظامیہ حکام کے درمیان این ایل سی کیساتھ معاہدے

Spread the love

(ایمان علی کی رپوررٹ)لنڈی کوتل ۔
ضلع خیبر کے ہیڈکوارٹر کے تحصیل لنڈی کوتل کمپاؤنڈ میں اج خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مفتی محمد اعجاز شینواری کی قیادت میں خوگا خیل قوم کے سرکردہ مشران اور انتظامیہ حکام کے درمیان این ایل سی کیساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے یکم جون تک احتجاجی دھرنا موخر کردیا گیا اس بارے تفصیلی میٹنگ منعقد ہوا اور کچھ اہم نکات پر قوم رضامند ہوئی پاک افغان شاہراہ کل 4ویں روز ہرقسم آمدورفت کیلئے بند تھا جو بعد ازاں رضامندی کے بعد کھول دیاگیا لیکن طورخم شہید موڑ میں پرامن احتجاجی دھرنا جاری رہیگا۔ میٹنگ کا متن

لنڈی کوتل ضلعی انتظامیہ تحصیل کمپاؤنڈ میں قومی مشران کو باہمی رضامندی کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر ،ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض ،نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کے کرنل عزیز،کرنل ستار ،لیفٹننٹ کرنل جعفر، میجر اسد ،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار ،تحصیلدار ساز محمد ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل شریف خان
اور خوگا خیل قوم کے9 رکنی کمیٹی، اور خوگہ خیل قوم کے سرکردہ مشران،اور دھرنے پنڈال کے زمہ دار ساتھی بھی موجود تھے
میٹنگ پر اتفاق ہواکہ 1 یکم جون کو قوم شینواری خوگا خیل کے ذمہ دار مشران اور متعلقہ اعلیٰ حکام کے درمیان حتمی میٹنگ ھوگی
اور جب تک خوگا خیل قوم کیساتھ معاملات حل نہیں ھونگے تو اس وقت تک این ایل سی طورخم میں کوئی تعمیراتی کام نہیں کریگا اور دھرنے پنڈال بھی قائم ھوگا اور 1جون کو مزکورہ مسئلہ کے حل کے لئے مزاکرات اور تحریری معاہدہ عمل میں لائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ طورخم این ایل سی ٹرمینل پر تعمیراتی کام بند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں