ڈونڈوت سمنیٹ فیکٹری کی بندش کرونا سے زیادہ مہلک ہے

Spread the love

ڈونڈوت سمنیٹ فیکٹری کی بندش کرونا سے زیادہ مہلک ہے پنڈ دادنخان کے باسیوں اور ورکروں کے لیے
چوہدری عابد جوتانہ,راجہ افتخار شھزاد

جہلم۔ چوہدری زاہد حیات۔ پنڈ دادنخان کے دو سابق تحصیل ناظمین اور نوجوان سیاسی رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈنڈوت سیمنٹ کی بندش تحصیل پنڈ دادنخان کے باسیوں اور ورکرز کے لیے کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس کہ اس کارخانے سے ہزاروں لوگوں کی روٹی روزی وابستہ ہے اس کی بندش سے تحصیل پھر میں معاشی طور پر ایک بحران کی کیفیت ہے اور وہ ہزاروں لوگ جن کی روزی روٹی اس کارخانہ سے وابستہ تھی فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں اور ان لوگوں کو روٹی کے لالے پڑھے ہوئے ہیں ۔دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان سے ڈونڈوت سمنیٹ کی بندش پر ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ ہزاروں متاثرین کو فاقہ کشی سے بجایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے عزم کیا کہ ڈونڈوت سمنیٹ کے مسلے کے حل کے لیے اب زیادہ ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور نا صرف ڈونڈوت فیکٹری کو بلوانے کی کوشش کی جائے گی بلکہ ورکرز کے جائز حقوق بھی سکی کو غضب نہیں کرنے دیں گے راجہ افتخار شھزاد اور چوہدری عابد جوتانہ کا کہنا تھا کہ اگر ڈونڈوت کے مسلئے پر غفلت برتی گئی تو کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک اثرات متاثرین پر پڑھیں گے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نا صرف پنڈ دادنخان بلکہ حلقہ بھر کی عوام کا تحفظ کیا جائے گا اور حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ ان کا فرائض میں شامل ہے جس میں کوتاہی نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں