سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئیں

Spread the love

راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد راچڈیل میں وفات پا گئ انکو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

راچڈیل (عارف چوہدری)

دنیا فانی ہے ہر جاندار شئے موت کے کڑوے ذائقے کے تابع ہے کوئ بھی اس سے انکاری نہیں کر سکتا ۔ زندگی و موت قدرت کے اختیار میں ہے کب فانی دنیا سے ابدی نیند سو جانا ہے اس غیبی علم کو صرف واحدہ لا شریک جانتا یے۔راچڈیل کی کاروباری سماجی شخصیت اور سابق پولیس آفیسر گریٹر مانچسٹر محمد بشیر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئ انکو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جس پر کمیونٹی اشکبار ہے ۔ ۔ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین انکی وفات پر یو کے یورپ و پاکستان کے ممتاز بزنس میں کیلاش کلاتھنگ (klash clothing ) گروپ کے چئرمین میاں محمد اشفاق ڈائریکٹر حاجی محمد شفیق نوجوان کاروباری شخصیت حیدر اشفاق -مئیر راچڈیل عاصم رشید -سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے عارف چودھری – سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمان -کاروباری شخصیت سردار امجد -لارڈ واجد خان ممتاز مزہبی سماجی اور کاروباری شخصیت چودھری خالد ہنجرا نے انکی اچانک وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں