ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء صرف پر ناجائز منافع خوری سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 4 مئی 2020

ساہیوال( آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو اشیاء صرف پر ناجائز منافع خوری سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس کی ہمہ وقت تعیناتی،قیمتوں کا لاؤڈ سپیکر پر اعلان،شکایت پر بروقت ایکشن اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری کارروائی شامل ہے -ان اقدامات سے پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ روک دیا گیاہے اور اب بازار میں سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدر آمد کرایا جا رہا ہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں اشیاء صرف کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی -انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور منڈیوں کا مسلسل دورہ کریں اور قیمتوں پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں -انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کے مطالبے پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل بھی کر دیا ہے تا کہ عوام کو معیاری اشیاء میسر آ سکیں -قیمتوں میں نظر ثانی کے مطابق چاول سپر کرنل نیا 125روپے کلو اور پرانا 135روپے کلو،دال چنا موٹی 135روپے کلو اور باریک 125روپے کلو،دال مسور موٹی 135اور باریک 160روپے کلو فروخت ہو گی -اسی طرح دال ماش دھلی ہوئی 210روپے کلو،دال مونگ دھلی ہوئی 250روپے کلو،کالا چنا موٹا 125اور کالا چنا باریک 105روپے کلو،سفید چنا موٹا 110اور باریک 85روپے کلو دستیاب ہو گا -نوٹیفکیشن کے مطابق بیسن کا ریٹ 130روپے،دودھ75،دہی 80،مٹن 775،بیف 375روپے کلو مقررکیا گیا ہے -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد نرخوں پر خریداری نہ کریں اور ناجائزمنافع خوری میں ملوث تاجر کے خلاف فوری اطلاع بازار میں موجود پرائس مجسٹریٹس کو دیں تا کہ کارروائی کی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں