اشتعال انگیز تقریر کرنے پر انجینئر مرزا محمد علی ملزم کوڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شہزاد احمد بٹ)اشتعال انگیز تقریر کرنے پر انجینئر مرزا محمد علی کے خلاف مقدمہ درج، فتنے کا باعث بننے والے ملزم کوڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مشین محلہ نمبر 1 کے رہائشی انجینئر مرزا محمد علی ولد مرزا محمد ارشد نے تقریر کے دوران علمائے کرام کے خلاف اشتعال انگیز جملوں پر مشتمل تقریر کی اور لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی، جس کا ویڈیو ریکارڈ حاصل کرکے تھانہ سٹی کے تفتیشی سب انسپکٹر ساجد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے فتنے کا باعث بننے والے ملزم کوڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا، دوسری جانب عاشق رسول سید خلیل حسین کاظمی نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والے انجینئر مرزا محمد علی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جو لوگوں کو بڑھکا کر علماء کے خلاف اکسانے کا کام کررہے ہیں۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار ایسے افراد کو منظر عام پر لا ئیں تاکہ کوئی بھی شخص مذہب کا ٹھیکیدار بن کر کسی کی تذلیل نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں