‏نیوزی لینڈ نے سیریز کیوں منسوخ کردی…؟

Spread the love

تحریر و تحقیق چوہدری زاہد حیات
امریکہ کینیڈا آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور برطانیہ ایک مشترکہ تنظیم کے 5 رکن ہیں. اس تنظیم کا نام فائیو آئیز ہے. 1943 میں قائم ہونیوالی اس تنظیم کا مقصد آپس میں خفیہ معلومات کا تبادلہ ہے. اسی معاہدے کی رو سےبرطانیہ نے 1 خفیہ رپورٹ نیوزی لینڈ‏کے ساتھ شئیر کی ہے. جو نیوزی لینڈ صیغہ راز میں رکھنے کا پابند ہے. رپورٹ کی بنا پر نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کینسل کرتے ہوئے ٹیم واپس بلائی ہے. جبکہ بھارت اور جاپان بھی اس تنظیم کا رکن بننے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں. ایک حلقہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ بھارت نےسازش کے تحت جھوٹی ‏معلومات شئیر کی ہیں. کہ پاکستان میں بہت بڑی دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے. جسے برطانیہ نے نیوزی لینڈ کے ساتھ تبادلہ کیا ہے. جبکہ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ چونکہ یہ تمام ممالک نیٹو افواج کے حصہ دار ہیں اور افغانستان میں نیٹو کی شکست کا ذمہ پاکستان کے سر ڈالا جارہاہے. اس لئے کوئی ‏مشترکہ سازش تیار کی گئی ہے جسکا سرغنہ امریکہ بھی ہوسکتا ہے. جبکہ برطانوی ٹیم بھی اگلے ماہ آنیوالی ہے اس لئے برطانیہ کو بھی براہ راست شامل کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار قرار دیکر نوگو زون بنادیا جاے. اگر نیوزی لینڈ ٹیم آتی ہی نہ تو اتنا مسئلہ نہیں تھا ‏لیکن صدارتی پروٹوکول میں آنا اور میچ سے چند گھنٹے پہلے دورہ کینسل کردینے سے ثابت کرنا ہے کہ پاکستان کی اعلی ترین سیکورٹی بھی غیر محفوظ ہے. اور ایسی صورتحال پوری دنیا کو متوجہ کرے گی. ایف اے ٹی ایف کا اجلاس بھی شروع ہونے والا ہے جس میں قوی امکان تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ ‏سے نکال دیا جاتا لیکن موجودہ صورتحال نے سب کئے کراے پر پانی پھیر دیا ہے. جو یقیناً محب وطن پاکستانیوں کے لئے بہت ہی دکھ کی بات ہے .
امید ہے سازش بے نقاب ہوگی اور سازشیوں کے چہرے واضح ہوجائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں