مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی طرف سےفیصل آباد پاکستان میں پورے مہینے کا راشن مستحق لوگوں میں تقسیم

Spread the love

(رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی طرف سے ثاقب جاوید( نمائندہ فیصل آباد ) نے فیصل آباد پاکستان میں پورے مہینے کا راشن مستحق لوگوں میں تقسیم کیا ۔ فیصل آباد میں اب تک 12 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے اور مزید 6 خاندانوں میں اور راشن تقسیم کیا جا ئے گا۔ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن ایک ایسی آرگنائزیشن ہے جو کہ دنیا بھر میں جہاں پر بھی کوئی آفت یا مصیبت آئے وہاں پر مستحقین کی مدد کے لئے پیش پیش رہتی ہیں ۔ اس مرتبہ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے نوکریوں سے ھاتھ دھو بیٹھنے والے اور دیگر ضرورت مند لوگوں میں افریقہ، انگلستان اور پاکستان میں فوڈ پیکیجیز تقسیم کر رہے ہیں اور مانچسٹر میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی رمضان کا پورا مہینہ بے گھر افراد میں افطاری تقسیم کر رہے ہیں ۔ آرگنائزیشن کی چیز پرسن ڈاکٹر فصہ بی بی اور ان کی ٹیم ہر وقت اس موقع کی تلاش میں رہتی ہے کہ جہاں بھی کوئی ضرورت مند ہے وہ سب سے پہلے ان کی مدد کے لئےپہنچیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں