مجھ کو ہے آسرا مصطفےﷺ

Spread the love

نعت-رسول مقبول ﷺ کے چند اشعار پیش خدمت ہیں۔

شکیل قمر:برطانیہ

مجھ کو ہے آسرا
مصطفےﷺ
مصطفےﷺ
رحمتوں کی عطا
مصطفےﷺ
مصطفےﷺ

میری ہر ابتلا سے شفا مصطفےﷺ
“درد دل کی دوا
مصطفےﷺ مصطفےﷺ”

آپ پر میں فدا ساری دنیا فدا
میرے ماں باپ کیا
مصطفےﷺ مصطفےﷺ

میری دھڑکن مرا آسرا مصطفےﷺ
“درد دل کی دوا
مصطفےﷺ
مصطفےﷺ”

زندگی بن گئی اس سبق سے مری
آپ نے جو دیا مصطفےﷺ
مصطفےﷺ

کتنا آساں ہوا زندگی کا سفر
مرحبا رہنما مصطفےﷺ
مصطفےﷺ

راہ میں گر ملیں نقش نالائیں بھی
چوم لوں خاک پا مصطفےﷺ مصطفےﷺ

دو جہانوں کی رحمت بنے مصطفےﷺ
میرے مشکل کشا مصطفےﷺ مصطفےﷺ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں