مافیا نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے نام پر سودی نظام کے چنگل میں پھنسارہا ہے

Spread the love

تحریر: راشدخان

اجکل ہمارےبھولے بھالے اور دین اسلام کے بنیادی قوانین سے دوری کے سبب مافیا نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے نام پر سودی نظام کے چنگل میں پھنسارہا ہے۔۔لفظ پرافٹ کو سامنے رکھ کر عوام کو بغیر محنت کے پیسے کمانے کا چسکا لگایا جا رہا ہے۔جس میں ہماری بڑی تعداد پھنستے چلے جا رہے ہیں۔۔جس کی مثالیں B4U اور McX workdوغیرہ ہیں۔۔ہمارے احباب منافع دیکھ رہے ہیں اور اپنی جمع پونجی اور ادھار رقم لیکر ان کے پاس جمع کروا رہے ہیں۔۔یہ نہیں سمجھ رہے کہ جن کے ساتھ آپ کاروبار نے نام پر پیسہ انویسٹ کر رہے ہو ان کا کاروبار ہے کیا؟؟ اور ایسا کون سا کاروبار ہے جو اتنا منافع دے رہا ہے کو حکومت وقت بھی نہیں دے سکتی ۔۔جانے ان جانے میں ہم منافع کے نام پر سود کھا رہے ہیں۔۔سود ایک لعنت ہے اور اللہ پاک کے ساتھ کھلی جنگ۔۔ہم یہ نہیں کہ سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں ہم نہیں؟ جو کررہا ہے وہ بھگتے گا؟ ہم اسی معاشرہ کا حصہ ہیں گھوم پھر کر ہم ایک دن ضرور جواب دہ ہونگے۔۔۔اس موضوع پر ضرور لکھیں۔۔اور دیگر احباب کی توجہ دلوائیں تاکہ نئی نسل کو اس عذاب سے بچایا جا سکے۔۔سود سے نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔معاشرہ برباد ہوجاتا ہے۔۔یہ ایک ناسور ہے۔۔ہڈ حرامی چھوڑیں محنت کریں کاروبار کریں۔۔اور اللہ پاک کے ساتض شراکت داری ہیں۔۔شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں