‏فوج اور کرپشن, حقیقت یا افسانہ

Spread the love

چوہدری زاہد حیات
فوجی ادارے , آمدن اور اخراجات !!
فوج کا احتساب!!
یہ معلومات پاکستان کے ہر شہری کو معلوم ہونی چاہیے تحریر تھوڑی لمبی پڑھیے گا ضرور
فوج میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے ہر ادارے میں سخت آڈٹ ہوتا ہے اور سخت سزائیں مقرر ہیں..
اب تفصیل ملاحظہ کریں‏آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے ادارے !!

نظام پور سیمنٹ
فارما سوٹیکل
عسکری سیمنٹ لیمیٹڈ
عسکری کمرشل بینک
عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمٹیڈ
عسکری لبریکینٹس
آرمی شوگر ملز بدین
آرمی ویلفیئر شو پروجیکٹ
وولن ملز لاہور
آرمی ويلفيئير رائس لاہور
آرمی اسٹينڈ فارم پروبائباد
آرمی فارم بائل گنج‏فارم رکبائکنتھ
فارم کھوسکی بدين
رئيل اسٹيٹ لاہور راولپنڈی کراچی اور پشاور
آرمی ويلفير ٹرسٹ پلازه راولپنڈی
الغازی ٹريولز
سروسز ٹريولز راولپنڈی
ليزن آفس کراچی اور لاہور
آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کمرشل مارکیٹ پراجیکٹ اور عسکری انفارمیشن سروس کے ادارے شامل ہیں.‏فوجی فاؤنڈیشن کے ادارے!!

فوجی شوگر ملز ٹنڈو محمد خان
فوجی شوگر ملز بدين
فوجی شوگر ملز سانگلاہل
فوجی شوگر ملز کين اينڈيس فارم
فوجی سيريلز
فوجی کارن فليکس
فوجی پولی پروپائلين پروڈکٹس
فائونڈيشن گیس کمپنی
فوجی فرٹیلائيزر کمپنی صادق آباد ڈهرکی
فوجی فرٹیلائيزر انسٹیٹیوٹ‏نيشنل آئڈنٹٹی کارڈ پروجيکٹ
فائونڈيشن ميڈيکل کالج
فوجی کبير والا پاور کمپنی اور فوجی سيکيورٹی کمپنی لميٹڈ۔

شاہین فاؤنڈیشن کے ادارے :

شاہین انٹرنیشنل
شاہین کارگو
شاہین ائیرپورٹ سروسز
شاہین ائیرویز
شاہین کمپلیکس
شاہین پی ٹی وی اور شاہین انفارمیشن اور ٹیکنالوجی سسٹم شامل ہیں‏بحريہ فاؤنڈيشن کے ادارے :
بحریہ يونيورسٹی
فلاحی ٹريڈنگ ايجنسی
بحریہ ٹريول ايجنسی
بحریہ کنسٹرکشن
بحریہ پينٹس
بحریہ ڈيپ سی فشنگ
بحریہ کامپليکس
بحریہ ہاوسنگ
بحریہ ڈريجنگ
بحریہ بيکری
بحریہ شپنگ
بحریہ کوسٹل سروس
بحریہ کيٹرنگ اينڈ ڈيکوريشن سروس
بحریہ فارمنگ
بحریہ ہولڈنگ‏بحریہ شپ بريکنگ
بحریہ ہاربر سروسز
بحریہ ڈائيونگ اينڈ سالويج انٹرنيشنل اور بحریہ فائونڈيشن کالج بہاولپور شامل ہیں!!
نوٹ : ان تفصیلات کا سرکاری اعداد و شمار سے کوئی تعلق نہیں ہے!! یہ تمام ادارے لیگل ہیں اور جائز کاروبار کرتے ہیں با قاعدہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں‏گزشتہ برس 20-2019 میں پاکستان آرمی نے 190 ارب روپے ٹیکس دیا 25.8 ارب انکم, کسٹم اور سیلز ٹیکس دیا جب کہ ان کاروباری اداروں نے 164.239 ارب ٹیکس دیا اور ان میں حاضر سروس فوجی نہیں ہوتے!!‏پاکستان آرمی کو کاروبار کی کیوں ضرورت ہے ؟؟
پاکستان آرمی بلحاظ تعداد دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے اور دونیا کی بہترین افواج میں شامل ہے پاکستانی خفیہ ایجنسیاں دنیا کی پہلی بہترین ایجنسیاں ہیں تو کیا آپکو لگتا ہے کہ یہ سب سرکاری 17 فیصد بجٹ سے ہو سکتا ہے ؟؟.‏پاکستان آرمی کو جو 17 فیصد بجٹ دیا جاتا ہے ان میں سے بھی 47 فیصد آرمی جب کہ باقی ایئر فورس اور نیوی میں تقسیم ہوتا ہے !! پاکستان آرمی حکومتی خزانے پر بوجھ بننے کی بجاۓ نجی کاروبار کرتی ہے لاکھوں ریٹائر فوجیوں اور سویلین افراد کو روزگار دیتی ہے میڈیکل کی بہترین سہولیات دیتی ہے‏اگر یہ کام حکومت نہیں کر سکتی تو لازمی بات ہے غیر ملکی کمپنیوں کو دے دیا جاتا تو اس میں ہمارا کوئی فائدہ نہیں تھا !!‏پاکستان آرمی کے اخراجات :
پاکستان آرمی کو جو 17 فیصد بجٹ میں سے حصہ ملتا ہے وہ آرمی کی تشکیل اور توازن کا ہوتا ہے جنگ لڑنے کا نہیں ہوتا! دنیا کی چھٹی بڑی فوج اور پہلے نمبر کی خفیہ ایجنسیاں رکھنے والی فوج ظاہر ہے گھاس تو نہیں کھاۓ گی انکے بھی اخراجات 17 فیصد میں پورے نہیں ہوتے‏پاکستان آرمی کے کاروباری اداروں سے حاصل شدہ آمدنی سے ہی وہ تمام کام ہوتے ہیں جو بجٹ سے نہیں کیے جا سکتے جب پاکستان انڈیا کی تقسیم ہوئی تھی تو پاکستان فوجی فاؤنڈیشن کے حصے میں ایک کروڑ روپے آۓ تھے جنکا کفایت شعاری سے استمال کیا گیا تھا اور آج انھیں سے متعدد ادارے کھڑے کیے گئے ہیں‏آرمی کے کسی یونٹ کے بیرکوں سے لے کر کسی پہاڑی پر بنی چیک پوسٹ تک ایک ایک روپیہ لگا ہوا نظر آتا ہے لاکھوں فوجیوں ریٹائر و حاضر سروس کو میڈیکل کی بہترین سہولیات تعلیم کی بہترین سہولیات جنگ لڑنے کے تمام اخراجات کسی بھی قومی مشن کے اخراجات قدرتی آفات کی صورت میں مدد کے اخراجات‏اسلحے کی خریداری کے اخراجات خفیہ ایجنسیوں کے اخراجات کسی بھی مصیبت زدہ ملک و قوم کی مدد کے اخراجات غیر ملکی دوروں کے اخراجات کھیلوں کے اخراجات پریڈ کے اخراجات جدید ترین ٹیکنالوجی میزائلز ایٹمی ہھتیار اور سینکڑوں قسم کے اخراجات شامل ہیں اسی میں سے جنگیں لڑتی ہیں‏اسی میں سے آپریشن ہوتے ہیں اسی میں سے وطن آباد ہوتے ہیں سرحدیں محفوظ ہوتی ہیں شہدا کے لواحقین کا خیال بھی اسی میں سے رکھا جاتا ہے اور ظاہر ہے یہ 17 فیصد سے تو نہیں ہو سکتا!!!‏پاکستان آرمی کا دیگر افواج سے موازنہ !!
پاکستان آرمی اپنے ایک سپاہی پر سالانہ 12500 ڈالر خرچ کرتی ہے جب کہ بھارت 42000 ڈالر امریکا 392,000 ڈالر اور سعودیہ 371,000 ڈالر خرچ کرتا ہے.. بھارت کا بجٹ پاکستان آرمی سے چھے گنا زیادہ ہے انکا صرف اسلحے کا پیسہ پاکستان آرمی سے دو گنا ہے‏اتنے کم خرچ میں بڑے خرچوں والی فوج امریکا کو دھول چٹانے والے یہی سپاہی ہیں ازلی دشمن بھارت کو تگنی کا ناچ نچانے والے یہی ہمارے فوجی ہیں سعودیہ کی رکھوالی کرنے والے یہی فوجی ہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں دنیا کی مظبوط ترین نیٹ ورک رکھنے والی اور تسلیم شدہ ایجنسیاں ہیں‏پاکستان آرمی کے پلاٹس اور اثاثہ جات !!
ایک کمیشن آفیسر جب فوج جوائن کرتا ہے اسے ایک آپشنل فارم دیا جاتا ہے جو کہ پاکستان آرمی کی ہاؤسنگ کی رکنیت کا ہوتا ہے رکنیت لینے والے کو ایک لاکھ کی پیمنٹ کرنی ہوتی ہے اور پھر باقی ماندہ اسکی تنخواہ سے کٹوتی ہوتی رہتی ہے..‏جب آفیسر کی سروس 15 سال کے قریب ہو جاتی ہے وہ میجر یا لیفٹیننٹ کرنل بن چکا ہوتا ہے تو وہ تنخواہ میں کٹوتی کے حساب سے تقریباً ایک پلاٹ کا مالک ہو چکا ہوتا 25سال سروس کرنے پر وہ برگیڈئیر یا میجر جنرل بنتا ہے تو کچھ زیادہ کا حقدار ہو چکا ہوتا اور یہ انکی تنخواہ سے کٹ چکا ہوتا ہے!!‏پاکستان آرمی میں کرنل رینک سے ہر آرمی آفیسر کو سال کے بعد اپنے اثاثے ظاہر کرنے پڑتے ہیں فوجی کمیٹی ان اثاثوں کا موازنہ گزشتہ سال کے اثاثوں سے کرتی ہے اور اگر اثاثوں میں فرق آ جاۓ تو منی ٹریل مانگا جاتا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی ہوتی ہے….. !!!‏فوج میں کرپشن حقیقت یا افسانہ !!

پاکستان آرمی میں کرپشن کا تصور نہیں ہے اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پیسوں کا لین دین براہ راست نہیں ہوتا بلکہ پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نامی ایک الگ ادارہ کام کرتا ہے یہی ادارہ تمام فورسز کو مالی ادائگیاں کرتا ہے اور پھر آڈٹ بھی کرتا ہے‏لہٰذا براہ راست پیسوں کے لین دین نا ہونے کی وجہ سے مالی گڑبڑ کا کرپشن کا تصور ختم ہو جاتا ہے اور جیسا کہ میں نے گزشتہ پیراگراف میں بتایا کہ ہر سال اثاثوں کی تفصیلات طلب ہوتی ہیں لہذا ہر چیز کا چیک اینڈ بیلنس ہونا کرپشن کے خاتمے کی بنیادہ وجہ ہے!!‏فوج میں اگر آپ غور کریں تو آپکو ایک ایک انچ پر روپے لگے نظر آئیں گے .. فوجیوں کا لباس بہترین اسلحہ و ایمونیشن بہترین گاڑیاں ہر وقت تیار ایک منظم بہترین تربیت یافتہ فوج ہر دم ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ایک بھرپور نظم و ضبط، کالونیاں صاف ستھری ہسپتال صاف ستھرے اسکول بہترین‏آخری میں ایک بڑی مثال دیتا ہوں !!
جب کسی بھی ملک کی آرمی کرپشن کے بازار گرم کرتی ہے پھر وہ جنگیں نہیں لڑتی وطن کا دفاع نہیں کرتی بلکہ مشکل وقت میں دھڑام سے گرتی ہے کیوں کہ اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہوتی ہے !! میں نے امریکی و افغانی افواج کی کچھ رپورٹس مطالعہ کیں‏جنکے مطابق افغان آرمی کاغذات میں تعداد زیادہ تھی مگر حقائق میں کم یعنی افغانی جرنیل اور سینئر قیادت امریکا سے زیادہ سپاہیوں کے اخراجات لیتے رہے ہیں جب کہ حقیقت میں اتنے سپاہی تھے ہی نہیں انکی خوراک ٹریننگ و دیگر اخراجات کے ڈالر جیب میں ڈالتے رہے ہیں اور جو موجود تھے‏ہر ادارہ اپنے ملازمین کو سہولیات دیتا ہے جیسے بجلی کا محکمہ چند سو فری یونٹس گیس کا محکمہ کچھ گیس فری اسی طرح آرمی بھی اپنے ملازمین کو چند سہولیات دیتی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں !!…..
پاکستان فوج کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کوئی ملک دشمن ہی کر سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں