دارارقم سکولز کے ریجنل ڈائریکٹرصابر حسین بٹ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) جماعت اسلامی کے سینیئر ضلعی راہنماء اور دارارقم سکولز کے ریجنل ڈائریکٹرصابر حسین بٹ کی صاحبزادی عمارہ بٹ کی شادی یو کے سے تعلق رکھنے والے سہیل احمد بٹ سے انجام پائی. تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی صوبائی اور مرکزی قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اکابرین، منتحب نمائندوں،قانون، تعلیم صحافت،صحت، تجارت،صنعت، سیاست،بیوروکریسی، اور سماجی خدمت کے شعبوں سے رکھنے والی ممتاز شخصیات کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اس موقع پر نکاح کی محفل میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب پر لازم ھے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی پیروی کو لازمی شعار بنا لیں اور معاشرے میں مثبت روایات کو فروغ دیکر انسانیت کو فلاح کے راستے پر گامزن کرنے میں معاونت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں