گیس حادثات اور احتیاطی تدابیر

Spread the love

LPG تحریر (کرن مراد)

السلام علیکم قارئین کرام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آپ احباب کے جانب سے گزشتہ آرٹیکل شائع ہونے پر زبردست پزیرائی پر میں تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں، کہ آپ اخبار مالکان، قارئین کرام شوشل میڈیاسے وابستہ سینکڑوں احباب کے جانب سے حوصلہ افزا ئی پر مجھے بہت زیادہ حوصلہ ملا بلکہ اپنی لکھائی مزید بہتربنانے کیلئے راہمنائی ملی۔ اس لئے قارئین کرام کے اصرار پر پھرسے ایک بامقصد موضوع پر آرٹیکل لیکر پیش خدمت ہوں امیدہے قارئین کرام کوضرور پسند آئیگا۔ گلگت بلتستان دیگر بالائی علاقوں کی طرح شدید سردی کے لپیٹ میں ہے اور شہری خود کوگر م رکھنے کیلئے ٹھوس ایندھن کی طرح مائع ایندھن کا استعمال کو تیز کردیا ہے جس میں LPG گیس سر فہرست ہے آپ سب کو معلوم ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے تواترایل پی جی گیس کے لیکجز کی وجہ سے ہوٹلوں میں دم گھٹنے سے اموات سمیت دکانوں میں آگ لگنے کے درجنوں واقعات رونماہوئے ہیں مزکورہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں سمیت لاکھوں مالیت کے دکانوں کو جل کرخاکستر ہوتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے جو کہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایسے ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ہماری کمپنی سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز احتیاطی تدابیر پر مشتمل خود کارنظام مناسب قیمتوں پرآفر کرتی ہے LPG گیس Detector کے انسٹال کرنے سے کچن، کمرہ یا جہاں بھی ایل پی جی سلنڈروں کو استعمال کی غرض سے رکھا جاتا ہے معمولی لیکجز بھی پر خود کار نظا،م سائرن کے ذریعے گیس لیکجز کی فوری اطلاع دیتا ہے اسکے عاوہ LPG سموک Detector ، فائر آلارم سسٹم، FM200 سسٹم، Fire ہائیڈرنٹ سسٹم اور Auto Fire اسٹنگوشرز نظام شامل ہے کے تنصیب سے اپنی قیمتی جان و مال کی حفاظت ممکن بنائی جاسکتی ہے ہماری کمپنی گلگت بلتستا ن سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے جسکی وجہ سے بے شمار ہنگامی حالات پر قابو پانے میں بڑی مد د ملی ہے ہم سب کاایمان ہے کہ انسان کی جان و مال کی حفاظت اللہ پاک ہی کرسکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے انسان کو دماغ دیا ہے جسکو استعمال میں لاکر ہم ہر طرح کے مشکلات کا سامناکرسکتے ہیں کیونکہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے اس کے علاوہ ہماری کمپنی اپنے گھر، دکان، بنک، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، کمرشل مارکیٹوں، کلینکوں، ہسپتالوں، اور دیگر مقامات کو فل پروف سکیورٹی دینے کیلئے معیاری اور جدید کیمروں پر مشتمل CCTV کیمروں کی تنصیف کیلئے خدمات بھی مہیا کررہی ہے ماشاء اللہ باشعور طبقے نے بھرپور فائدہ اٹھایاہے۔ LPG گیس حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ہم مزکورہ بالا جدید اور خودکار آلات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہم لاکھوں روپے لاگت سے رہائشی مکان، کاروبار کیلئے کمرشل پلازے ہوٹلوں کا قیام سمیت اوربہت سے تعمیرات کرتے ہیں مگر ہزاروں روپے خرچہ کرکے اپنے کروڑوں، لاکھوں مالیت کی جائیداد کی حفاظت یقینی نہیں بنا رہے ہیں جوکہ ہمیں اپنی عقل پر ماتم کرنے کے سوا چارہ نہیں رہتا، ملک پاکستان کے ایک سال بعد وجود میں آنے والا ملک چائینہ جدید ٹیکنالوجی میں سب کومات دے رکھی ہے آج ہم سب کو معلوم ہے کہ چائینہ دنیائے سائنس کاایک بڑا ذخیرہ کمالات رکھنے والا ملک بن گیا ہے جس نے قدرتی سورچ سے 5 گنا زیادہ گرم سورچ کو بناکر دنیا کوحیرت میں ڈال دیا ہے اور مصنوعی چاند کے تیار کرنے کا بھی خبریں سامنے آرہی ہیں یہ سب ملک چائینہ اپنے عوام کی معیار زندگی بہتر کرنے اورجدید دور سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے کررہا ہے اور کسی بھی حادثاتی، ہنگامی یا شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے احتیاطی اقدامات کررکھے ہیں۔ انتہائی افسوس سے کہناپڑ رہا ہے کہ ہم ایسی قوم ہیں کہ زندگی میں حادثات، ہنگامی حالات اور مشکلات کے حل کیلئے کا اقدامات نہیں کرتے جب نقصان اٹھاتے ہیں تو تجاویز کے ساتھ افسوس کا اظہار ضرور کرتے ہیں، قارئین کرام سوچو اگر ہمارے پاس ریسکیو1122 جیسا اہم ادارہ نہ ہوتا تو ہم کتنا نقصان اٹھاتے، کیا ہم سب اسی ادارے پرہی اکتفا کریں اور ہم اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں یا متبادل ذرائع کے تلاش کرنا چھوڑ دیں چند پیسوں کی بچت کیلئے ہم بلا انسانی زندگی کوکیسے داو پر لگاسکتے ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے اردگرد ماحول کوکیسے تحفظ دے سکتے ہیں۔ ٓرٹیکل لکھنے کا مقصد ایل پی جی گیس لیکجز کیوجہ سے پہنچنے والے واقعات کے نتیجے میں ااحتیاطی تدابیرسے متعلق آگاہی دینا ہے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اجتماعی اور انفرادی طور پر ہم اپنی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کریں۔ عوام کو حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پر قابو پانے،کم سے کم نقصان پہنچنے اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ادارہ ہذا کے جانب سے دی جانے والی سہولیات کاخود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو راغب کریں، سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز(پرائیوٹ) لمیٹڈ واحد نجی ادارہ ہے جو مزکورہ بالا تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ آگ بجھانے والے سلنڈروں کی ری فلنگ کا بھی سہولت مہیاکررہا ہے۔ اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان اور گلگت بلتستان کو ہر طرح کے آزمائشوں، مشکلات اور حادثات سے محفوظ رکھے۔۔ آمین وسلام آپ کی بہن(کرن مراد)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں