شہید پولیس اہلکار سمیع اللہ کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

Spread the love

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار سمیع اللہ کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او عباس احسن، ڈی آئی جی ٹریفک ہمایون بشیر تارڑ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اعجاز خان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او عباس احسن اور دیگر شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او عباس احسن نے شہید کے ورثاء سے بات چیت کی اور محکمہ پولیس کے لئے شہید انسپکٹر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، سی سی پی او عباس احسن نے ورثاء کو یقین دلایا کہا کہ شہید افسر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں