خیبر پختون خواہ میں دودھ اور گوشت کی پیداور میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،آصف اعوان

Spread the love

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کی قیادت میں ڈیری سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔صدر لائیو اسٹاک فارمز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ عوام کو اعلی کوالٹی ڈیری پراڈیکٹس گھر کی دہلیز پر مئثر ہو سکے پشاور میں میٹ ویلیو چین کے حوالے سے پشاور میں دو روزہ ٹریننگ اختتام پزیر عوام کو کوالٹی گوشت فراہم کرنے کے لئے تجاویز پیش ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکرٹری اصغر علی ایگریکلچر ڈائریکٹڑز محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر اصل خان ڈاکٹر اقبال خٹک UNIDO کی نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر لُبنا تاجک یوآز یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر حیات جاسپال ایگریکلچرل یونیورسٹی کے پروفیسرز فارمرز اور لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد آصف اعوان کی شرکت.آصف اعوان نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ڈیری سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کی قیادت میں ڈیری سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے محکمہ لائیو سٹاک میں فارمرز کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین پراجیکٹ جاری ہیں جسکی وجہ سے پشاور سمیت خیبر پختون خواہ میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ڈیری سیکٹر کو تقویت ملے گی لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے فارمرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی تا کہ ہمارے فارمرز بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں