چیچہ وطنی میں ڈکیتی اور چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت

Spread the love

(ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)چیچہ وطنی صدر مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی حافظ ساجد محمو د اور جنرل سیکرٹری آصف سعید چوہدری نے چیچہ وطنی میں ڈکیتی اور چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہر روزڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں ۔ جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور شہری خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہے ہیں،گلی محلوں میں موٹرسائیکل چوری کے بے شمار کیس سامنے آرہے ہیں،پچھلے ایک سال میں کسی بھی تاجر بھائی کی ایک روپیہ کی بھی ریکوری نہیں کی گئی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ہم مسلسل تین ماہ سے باقاعدہ ریکویسٹ کر رہے ہیں کہ چیچہ وطنی تحصیل کی نفری اور گشت کو بڑھایا جائے لیکن ہماری درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا،گشت اور ناکے لگانے کا سلسلہ بھی نا ہونے کے برابر ہے،مرکزی انجمن تاجران کے صدر یوسف جمال ٹکا کے قاتلو ں کا بھی پولیس ابھی تک سراغ لگانے میں ناکام ہے جس سے تاجر برادری میں مزید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،انہوں نے آر پی او ساہیوال ڈویژن اور ڈی پی او ساہیوال سے اس سنگین معاملوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس نفری بڑھانے اور ڈاکوﺅں اور چوروں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں