ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 28فروری سے 5مارچ تک کی گئی ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اینٹمالوجسٹ صارفہ عاشق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک ضلع ساہیوال میں 160مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 52صرف پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سامنے آئے ہیں تاہم کوئی کیس کنفرم نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے 97ہزار865گھروں کو اور ایک لاکھ 61ہزار867کنٹینرز کو چیک کیا اور آوٹ ڈور ٹیموں نے 15ہزار 780گھروں اور 24ہزار2کنٹینرز کو چیک گیا جس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے کہا کہ عوام کو ڈینگی مچھر اور بخار بارے آگہی فراہم کرنے کیلئے شہر کے تمام چوکوں اور مین شاہراہوں پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے اور میڈیا کمپین بھی چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں