ساہیوال میں ریونیو آفیسرز کیلئے 10 رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے کے ٹینڈرزآلاٹ کر دئے گئے

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ساہیوال میں ریونیو آفیسرز کیلئے 10 رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے کے ٹینڈرزآلاٹ کر دئے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اس منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 9کروڑ91لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ٹینڈر کھولنے کی خصوصی تقریب ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ ٹینڈر کمیٹی کی صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد نے کی۔ ان رہائش گاہوں کی تعمیر سے ریونیو افسران کے رہائشی مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔ ٹھیکہ کنٹریکٹر عبدالحمید نے کل لاگت سے 15فی صد کم قیمت پر حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں