ساہیوال:عید کے دوسرے روز بھی دکانداروں کی لوٹ مار عروج پر عوام پریشان

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم) عید کے دوسرے روز بھی دکانداروں کی لوٹ مار عروج پر تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی دکانداروں نے اپنے من مانے ریٹ عوام سے زبردستی وصول کئے کوئی پرسان حال نہیں فرید ٹاؤن,غلہ منڈی,کربلا روڈ,شاہین روڈ,مزدور پلی روڈ, ہڑپہ اسٹیشن .ہڑپہ شہر .ہڑپہ بائی پاس .نائی والا بنگلہ .مالن شاہ چوک .157چوک .اڈہ 150نوایل .138چوک .بوٹی پال میردامعافی .اڈہ 6گیارہ ایل .چاندنی چوک .حافظ چوک .1/10ایل سٹاپ 187/نوایل اڈہ اور پورے ساہیوال اور گردونواح میں بے تحاشہ دکانداروں نےمن مانے ریٹ پر مرغی کا گوشت400کلو,دودھ100دہی 100,ساده نان20,روغنی نان30,
بڑا گوشت 500,بکرے کا گوشت1000 روپے اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش میں بے تحاشہ ناجائزمنافع خوری شروع کی ہوئی ہے لیکن کوئی بھی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور دیگر ادارے انتظامیہ خاموش تماشائی بنےہوئے ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دکانداروں کے خلاف بروقت کاروائی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور دکان کو بھی سیل کیا جائے جن لوگوں نے عید کے دنوں میں بھی مصنوعی مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں