ساہیوال کسووال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف سے)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رائے مرتضی اقبال سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز خاں کی اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی مقامی رہنماء تحریک انصاف راؤ محمد اسلم کےہمراہ کسووال میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے قیام کے لیے جگہ کاوزٹ کرنے مقامی رہنماء سردار محمد ریاض ڈوگر کے ہمراہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کسووال تشریف لائے اس موقع پر سردار محمد ریاض ڈوگر کا کہنا تھا کہ رائے برادران کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوام کے فلاحی کام بلا تفریق جاری رکھے گی اس موقع پر مقامی رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار محمد حسین ڈوگر سردار عدنان حیدر ڈوگر بھی موجود تھے۔
