نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 16 چیچہ وطنی کے زیراہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 16 چیچہ وطنی کے زیراہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد ۔طلباء اور طالبات کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی
ڈی آئی جی سنٹرل زون محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر محمد شہباز عالم کی ہدایات کی روشنی میں انفارمیٹکس کالج چیچہ وطنی میں ایک روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا طلباء اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او بیٹ نمبر16 چیچہ وطنی ریاض احمد ڈوگر نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور
موٹر سائیکل چلانے والے ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال کریں
موٹر سائیکل پر سائیڈ شیشے لازمی لگوائیں
کم عمر بچے ہرگز موٹر سائیکل استعمال نہ کریں
موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہارڈ شولڈر پر چلیں
تین سوار ہرگز موٹر سائیکل پر سفر نہ کریں
پیچھے بیٹھنے والی خواتین اپنے کپڑے سنبھال کر بیٹھیں
ون ویلنگ کی کسی بھی صورت میں اجازت نہ ہے ۔
کار میں سفر کرتے ہوئے ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔
روڈ پر چلتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 اور ہمسفر ایپ سے مدد لی جا سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں