کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی زیر صدارت جانوروں کو لمپی سکن بیماری سے بچاؤ،شجرکاری مہم،

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی زیر صدارت جانوروں کو لمپی سکن بیماری سے بچاؤ،شجرکاری مہم، پنجاب حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود اور کلچرل ڈے منانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزمحمد اویس ملک، کیپٹن (ر)علی اعجاز اور احمر سہیل کیفی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر علی بہادر قاضی نے بتایا کہ ڈویژن بھر سے کہیں سے بھی لمپی سکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن بیماری کے خدشات کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بیماری کی علامات بارے آگہی دی جائے۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں مین ہولز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور سرکاری و نجی سکولوں کے باہر بچوں کی محفوظ روڈ کراسنگ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کا ایک آدمی روزانہ کی بنیاد پر سکولز کی انسپکشن کرے اور ڈیوٹی روسٹرچیک کرے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل چیچہ وطنی کے بعد ساہیوال ایم سی ایریا میں فائبر مین ہولز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کہ خراب سٹریٹ لائٹس مرمت یا تبدیل کر کے نئی لگا دی گئی ہیں اور بس و ویگن اڈوں پر رنگ و روغن و صفائی بھی کرادی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرینج لائنوں، سیوریج اور کوڑا کرکٹ کی صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ 14 مارچ کو پنجابی کلچرل ڈے کے حوالے سے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پارکوں میں سٹالز لگائے جائیں۔ڈائریکٹر زراعت نے اجلاس کو بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں یوریا کھاد وافر مقدار میں موجود ہے اور کہیں بھی کھاد کی کمی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں