ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن اور کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے عملے کے ہمراہ موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ہڑپہ میوزیم کیمپس ایریا اور سائٹ پر پودے لگائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی ختم کر کے پر فضا اور سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم سے ذہنی اسودگی ختم کر کے تمام شعبوں مین ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ملک کو سرسبز بنانے کیلئے ہر شخص شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لے۔
