اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صولت حیات وٹو کا چک نمبر 91/9Lکا تفصیلی دورہ

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صولت حیات وٹو کا چک نمبر 91/9Lکا تفصیلی دورہ، دیہی مرکز مال اور گورنمنٹ پرائمری سکول گئے اور وہاں عوام کو فراہم کی گئی سہولیات اور طلبہ کی پڑھائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دیہی مرکز مال کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل میں مناسب رہنمائی بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا مقصد عوام کو درپیش ریونیو مسائل ان کے گھروں کے نزدیک حل کرنا ہے جس پر پوری توجہ دی جانی چاہیے۔ صولت حیات وٹو گورنمنٹ پرائمری سکول بھی گئے اور وہاں صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاسز میں زیر تعلیم بچوں سے سوالات بھی کئے اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے سکول کو درپیش مسائل سی ای او ایجوکیشن کے علم میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں